Live Updates

پیپلز پارٹی نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، آصف زرداری نے سیاسی شخصیت کے طور پر حالات کا سیاسی حل تجویز کیا ہے،قمر زمان کائرہ ،آصف زرداری نے حکومت کو سیاسی گائیڈ لائن فراہم کی ہے، میاں صاحب سیاسی معاملات کا سیاسی حل نکالیں،تحریک انصاف 14 اگست مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے گی، تو پارٹی اس پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 16 جولائی 2014 23:15

پیپلز پارٹی نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، آصف زرداری نے سیاسی شخصیت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، آصف علی زرداری نے سیاسی شخصیت کے طور پر حالات کا سیاسی حل تجویز کیا ہے،آصف زرداری نے حکومت کو سیاسی گائیڈ لائن فراہم کی ہے، میاں صاحب سیاسی معاملات کا سیاسی حل نکالیں،تحریک انصاف 14 اگست مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے گی، تو پارٹی اس پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی، وہ بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری نے حکومت کو سیاسی گائیڈ لائن فراہم کی ہے۔ میاں صاحب سیاسی معاملات کا سیاسی حل نکالیں۔تحریک انصاف 14 اگست مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے گی، تو پارٹی اس پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی، بجائے اس کے کہ عمران خان کے احتجاج کو حکومت سیاسی طور پر ہینڈل کرتی، اس نے تمسخر اڑایا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نظام کو خطرہ ہے، لیکن انکے اقدامات معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے خرابی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے 14 اگست لانگ مارچ کر اعلان کے بعد، حکومت کا اسی مقام پر یوم پاکستان تقریبات کا اعلان حکومت کی محاز آرانہ سوچ کا عکاس ہے۔اگر حکومت نے 14 اگست کو زور طاقت کوئی اقدام کرنے کی کوشش کی، تو پیپلز پارٹی تمام قوتوں کو ساتھ لے کر اسے روکنے کی کوشش کرے گی۔ وفاقی حکومت کا جو تعاون پنجاب حکومت کو حاصل ہے وہ باقی صوبوں کو بھی ہونا چاہیے۔کاش حکمران جماعت پارلیمان کو اپنی مدت پوری کرنے دے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات