ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے: چودھری شجاعت

بدھ 16 جولائی 2014 23:53

ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے: چودھری شجاعت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جا کر نئی روایت نہ ڈالے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 14 اگست قومی دن ہے ہمیں اس کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تاریخی لحاظ سے فوجی پریڈ ہمیشہ 23 مارچ کو ہوتی تھی لیکن اس کو بھی کافی عرصہ پہلے ختم کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ 14 اگست کا فنکشن پہلے ایوان صدر اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ہوا کرتا تھا۔

میں نے 2004ء میں اپنے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں اس فنکشن کو کنونشن سنٹر میں منتقل کر دیا تھا اور اس میں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی تھی اور یہ فنکشن آج تک ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ سیاسی ایشو کو ہینڈل کرنے کیلئے نہ صرف 14 اگست کے دن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے بلکہ افواج پاکستان کو بھی اس میں ملوث کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کا یہ رویہ قابل افسوس ہے، انہیں سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے ہی حل کرنا چاہئے۔ نہ کہ فوجی اداروں کو اس میں ملوث کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :