پاکستان میں 66فیصد لوگ امریکی ڈرون حملوں کے شدید مخالف ہیں ‘ پیور یسرچ سینٹر کا سروے

جمعرات 17 جولائی 2014 12:57

پاکستان میں 66فیصد لوگ امریکی ڈرون حملوں کے شدید مخالف ہیں ‘ پیور یسرچ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) پاکستان میں 66فیصد لوگ امریکی ڈرون حملوں کے شدید مخالف ہیں واشنگٹن سے کام کرنے والے پیو ریسرچ سینٹر کے تازہ سروے کے مطابق، صرف تین فیصد پاکستانی ڈرون حملوں کے حق میں جبکہ باقی 31 فیصدنے اپنی رائے ظاہر نہیں کی۔سروے میں بتایا گیا کہ امریکی نیشنل سیکورٹی کی حکمت عملی میں اہم سمجھے جانے والے ڈرونز دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر غیر مقبول ہو چکے ہیں۔

چوالیس ممالک میں ہونے والے اس سروے میں کْل 39 فیصد ڈرون حملوں کے مخالف ہیں۔پول میں شامل اسرائیل، کینیا اور امریکا واحد ایسے ملک تھے جہاں کے کم از کم نصف جواب دہندہ ڈرونز کے حامی نکلے۔حالیہ کچھ سرویز میں عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کے حامی انڈیا میں بھی ڈرونز غیر مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں 70 فیصد ان حملوں کے مخالف جبکہ 22 فیصد حامی ہیں۔

پیو سروے کے مطابق وینزویلا ڈرون حملوں کا سب سے بڑا مخالف ہے جہاں کے 92 فیصد جواب دہندگان کے سامنے یہ حملے غیر مقبول جبکہ محض 4 فیصد ان کے حامی ہیں۔دوسرے نمبر پر موجود اردن میں مخالفت اور حمایت کا تناسب بالترتیب 90 اور 5 فیصد ہے۔سخت مخالفین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر یونان میں 89 فیصد مخالف جبکہ 8 فیصد حامی ہیں۔دوسرے مسلمان ممالک میں جہاں ڈرونز غیر مقبول ہیں، ان میں مصر (87 فیصد مخالف، 4 فیصد حامی)، فلسطین (84 فیصد مخالف، 7 فیصد حامی)، ترکی (83 فیصد مخالف، 7 فیصد حامی)، ملائیشیا (80 فیصد، 6 فیصد حامی) اور تنزانیہ (77 فیصد، 17فیصد) شامل ہیں۔

ادھر، ڈرون حملوں کے بڑے حامی ملکوں میں اسرائیل ( 65 فیصد حامی، 27 فیصد مخالف)، امریکا ( 52 فیصد حامی، 41 فیصد مخالف)، کینیا (53 فیصد حامی، 38 فیصد مخالف) شامل ہیں۔دہشت گردی کے شکار نائجیریا میں 42 فیصد کی سادہ اکثریت ان حملوں کی حامی جبکہ 39 فیصد مخالف ہے۔یورپ میں امریکی اتحادیوں کی اکثریت فرانس، جرمنی اور اٹلی میں بھی یہ حملے غیر مقبول ہیں۔حتی ٰکہ دہشت گردی سے متاثرہ رہنے والے برطانیہ اور سپین میں بھی عوام کی اکثریت میں ڈرونز غیر مقبول نکلے۔بڑی عالمی طاقتوں کی فہرست میں روس ڈرونز کی مخالفت میں 78 فیصد کے ساتھ آگے ہے۔ دوسرے نمبر پر موجود چین میں 52 فیصد ڈرون کے مخالفین جبکہ 35 فیصد حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :