اسرائیل کے خلاف پریس کلب ٹنڈوالہیار کے سامنے 3;30بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔سکندرشاہ

جمعرات 17 جولائی 2014 14:46

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ آج اسرائیلی فوج کی سفاکیت اور بربریت کے خلاف غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا پریس کلب ٹنڈوالہیار کے سامنے 3;30بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجود کئی دانشور آج بھی اسرائیل کے خلاف زبان بند کئے بیٹھے ہیں ان کا نشانہ آج بھی مذہبی طبقات ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہو کر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے فلسطینی نہتے ہیں وہ جنگ نہیں کر رہے اس کے باوجود جنگ بندی کی خبریں چلا کر یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیسے فلسطینی دو بدوجنگ کر رہے ہیں عالمی طاقتوں کی جانبداری کی وجہ سے دنیا میں مسلم ہونا جرم بن گیا ہے 14مئی 1948کو اسرائیل کے ناجائز وجود میں آنے سے قبل دنیا محفوظ تھی جب سے ناجائز اسرائیل وجود میں آیا دنیا میں بد امنی اورانتشار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج بھی ناجائز بچے کے باپ ہیں عالمی طاقتیں اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں خاموش کیوں ہیں غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے اس موقع پر مفتی عارف نقشبندی ،مفتی کریم اللہ انقلابی،مولانا کاشف حنفی ، کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عبدالرحمٰن چاند،مولانا اصغرتھیبو، مولانا عمران فتح ،،مولانا عمیر انورودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :