سعودی حکومت کا مسجد الحرام کی توسیع کے باعث حج کوٹہ کم رکھنے کا فیصلہ برقرار

جمعرات 17 جولائی 2014 17:32

سعودی حکومت کا مسجد الحرام کی توسیع کے باعث حج کوٹہ کم رکھنے کا فیصلہ ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) سعودی عرب نے کہاہے کہ مسجدالحرام میں توسیع کام کے پیش نظر غیر ملکی حاجیوں کا کوٹا 20فیصد اور مقامی حاجیوں کا کوٹا 50فیصد کم رکھنے کا فیصلہ اگلے سال تک برقرار رہے گا،وزارت حج کے نمائندہ حا تم القادی نے میڈیاکو بتایاکہ مکہ میں عظیم تاریخی توسیع کا پراجیکٹ جاری ہے جس کے باعث حاجیوں کی تعداد کم رکھنا ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کے پچھلے سال حاجیوں کی کل تعداد 1980249تھی جن میں سے 1379531غیر ملکی اور 600718مقامی تھے اور مزید کہا کہ اس سال بھی یہی تعداد برقرار رکھی جائے گی انہوں نے سعودی شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ پانچ سال میں ایک دفعہ حج کے فیصلہ پر عمل کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں مسجدالحرام میں 22لاکھ حاجیوں کی گنجائش پیدا ہو جائے گی ۔

جبکہ مطاف(کعبہ اللہ کے گرد طواف کرنے کی جگہ) حاجیوں کی تعداد فی گھنٹہ تقریباً دگنا ہو کر ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہو جائے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ توسیع منصوبے کے نتیجہ میں مسجد کے ارد گرد واقع صحنوں کی گنجائش بھی بڑھ جائے گی اور قریبی علاقے میں ہجوم کی کیفیت بھی کم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :