ملائیشین طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ، روسی خبر ایجنسی

جمعرات 17 جولائی 2014 20:57

ملائیشین طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ، روسی خبر ایجنسی

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور آنے والی ملائیشین ائیرلائن کی پرواز جو یوکرائن میں گرکر تباہ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بارے میں روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن کی حدود میں میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ جہاز کے تباہ ہونے سے تمام مسافروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یاد رہے کہ یوکرائن گزشتہ کچھ ماہ سے شدید لڑائی کی زد میں ہے۔