Live Updates

رحیم یار خان: تحریک انصاف کے جلسے میں کارکن لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک زخمی

جمعہ 18 جولائی 2014 12:12

رحیم یار خان: تحریک انصاف کے جلسے میں کارکن لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک زخمی

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) رحیم یار خان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر بیٹھنے کی کوشش میں دو گروپ آپس میں لڑ پڑے مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران اسٹیج پر بیٹھنے کی کوشش میں دوگروپس آپس میں لڑ پڑے۔

(جاری ہے)

لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کشیدہ حالات کے باعث شاہ محمود قریشی کو مقامی رہنما کے گھر منتقل کر دیا گیا لیکن مشتعل کارکن باز نہ آئے اور شاہ محود قریشی سے ملنے پہنچ گئے۔ دروازے بند ہونے پر کارکنوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور زبردستی گھر میں داخل ہو گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات