من پسند ریٹ پر آلو مہیا نہ کرنے پر سبزمنڈی کے آڑھتی اور دوپھڑیوں کیخلاف مقدمہ درج ،سبزمنڈی پیرمحل غیر معینہ مدت کیلئے بند

جمعہ 18 جولائی 2014 14:51

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء)من پسند ریٹ پر آلو مہیا نہ کرنے پر سبزمنڈی کے آڑھتی اور دوپھڑیوں کے خلاف مقدمہ درج سبزمنڈی پیرمحل غیر معینہ مدت کے لیے بند تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل خالد محمود گجر نے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستنیر احمد علی الصبح سبزمنڈی پیرمحل میں آلو نہ ہونے پر سیٹھ محمد اجمل آڑھتی اور بلال اسلم عرف پپو ، اور محمد رمضان پھڑیوں کو بلواکر آلو مہیا کرنے کے لیے کہا جنہوں نے پرائس لسٹ میں آلو کے ریٹ انتہائی کم ہونے کے باعث آلو مہیا کرنے سے معذوری کا اظہا رکیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے آڑھتی محمد اجمل اور پھڑیاں محمد رمضان ، اور بلال اسلم پپو کو پولیس کی تحویل میں دے دیا او رسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پیرمحل مستنیر احمد کی مدعیت میں سیکشن 1977-2(D)7ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت تینوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے باضابطہ گرفتار کرلیا آڑھتی محمد اجمل اور پھڑیاں محمد رمضان ، اور بلال اسلم پپو کے خلاف مقدمہ کے اندراج پرانجمن آڑھتیاں پیرمحل نے سبزمنڈی پیرمحل کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرکے انتظامیہ کے خلاف باضابطہ طورپر احتجاج کا اعلان کردیا آڑھتیاں کے خلاف مقدمہ کے اخراج تک اور انتظامیہ کے ناروا رویہ کی درستگی تک سبزمنڈی پیرمحل میں ہڑتال جاری رہے گی انجمن آڑھتیاں پیرمحل کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے انجمن سبزی فروشاں اور انجمن فروٹ یونین ، انجمن چھابڑی ٹھیلہ یونین پیرمحل نے بھی رمضان بازار سمیت پیرمحل اور سندیلیانوالی میں فروٹ سبزی کی دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستنیر احمد کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔