طاہرالقادری کو چاہئے کہ وہ کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں، عابد شیرعلی

جمعہ 18 جولائی 2014 21:23

طاہرالقادری کو چاہئے کہ وہ کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں، عابد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے طاہرالقادری کی جانب سے وزیراعظم کو مناظرے کے چیلنج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری وزیراعظم کو چیلنج دینے کے بجائے کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ طاہرالقادری کس طرح ملک کے منتخب وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے سکتے ہیں حالانکہ انہیں پتا ہونا چاہئے کہ موجود حکومت ملک میں آئینی انتخابات کا نتیجہ ہے جبکہ طاہرالقادری کو سیکھنا چاہئے کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ مباحثے کا بہترین فورم ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اچھے معالج کے مشورے کی ضرورت ہے وہ وزیراعظم کو چیلنج دینے کے بجائے کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں یا پھر کچھ بھی کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ طاہرالقادری وطن کے لئے مشکلات پیدا کرکے پھر بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔