عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزارت پانی و بجلی

ہفتہ 19 جولائی 2014 12:39

عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) وفاقی وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ عبد الفطر پر شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکے۔ وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا جس کو عید الفطر کے تعطیلات میں روکنا بھی ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی و جہ سے بجلی کی رسد میں کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اس وقت ملک بھر میں سحری افطاری اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور وفاقی حکومت نے عید کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ایک اور دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :