اسلام آباد میں شہریوں کے کوائف جمع کرنے کے لیے نادرا اور پولیس کی 40 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:05

اسلام آباد میں شہریوں کے کوائف جمع کرنے کے لیے نادرا اور پولیس کی 40 ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) یورپی طرز پر ڈیٹا بیس کیلئے اسلام آباد میں نادرا اور پولیس کا سروے شروع کردیا گیا ہے جس سے دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شہریوں کے کوائف جمع کرنے کے لیے نادرا اور پولیس کی 40 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سروے دو ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ اسلام آباد کے دیہات کا ڈیٹا بھی اس سروے میں جمع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیٹابیس مکمل ہونے کے بعد ہر شہری کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے گی۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو دونوں شہروں میں دہشت گرد حملے کرنے کیلئے سخت گیر مدرسوں سے حمایت مل رہی ہے ۔رواں مہینے دارالحکومت کی سبزی منڈی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور115 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :