عابد شیر علی نے بجلی چوری کرانے کے الزام میں ایکسین واپڈا رانا فیصل کو فوری معطل کردیا ، ایس ڈی او پیپلز کالونی کو بھی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 19 جولائی 2014 23:15

عابد شیر علی نے بجلی چوری کرانے کے الزام میں ایکسین واپڈا رانا فیصل ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بجلی چوری کرانے کے الزام میں ایکسین واپڈا رانا فیصل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے جبکہ ایس ڈی او پیپلز کالونی کو بھی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے خبر رساں ادارے کے مطابق ایکسین رانا فیصل پر الزام تھا کہ وہ فیصل آباد کے مختلف بااثر علاقوں میں بجلی چوری کرارہے ہیں اور جہاں دو دو تین تین ائیر کنڈیشن چل رہے ہیں اور ان کے معمول کے بل ہیں جبکہ بعض علاقوں میں برائے راست تاریں لگا کر بجلی چوری ہورہی تھی چنانچہ اطلاع ملنے پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایکسین واپڈا رانا فیصل کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکسین واپڈا کو بحال کرنے میں بعض ممبران اسمبلی بھرپور کوشش کررہے ہیں مگر وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں بجلی چور کو معاف نہیں کریں گے اور اس سلسلہ میں ممبران اسمبلی کی مجھے مخالفت بھی مول لینی پڑی تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :