Live Updates

بنوں کی اپنی آبادی 10لاکھ ، وہاں 9لاکھ آئی ڈی پیز آگئے جس کی وجہ سے بنوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، خورشید شاہ،عمران خان کا یہ مثبت بیان ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا نہیں دیں گے بلکہ مارچ کریں گے حکومت کو مثبت بیان کو دیکھنا چاہئے،سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 جولائی 2014 20:24

بنوں کی اپنی آبادی 10لاکھ ، وہاں 9لاکھ آئی ڈی پیز آگئے جس کی وجہ سے بنوں ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بنوں کی اپنی آبادی 10لاکھ ہے اور وہاں 9لاکھ آئی ڈی پیز آگئے ہیں جس کی وجہ سے بنوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ مثبت بیان ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا نہیں دیں گے بلکہ مارچ کریں گے حکومت کو عمران خان کے مثبت بیان کو دیکھنا چاہئے،پورے ملک میں ووٹوں کی گنتی کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی ملکی حدودکا احترام کرنا چاہئے اور پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ڈرون حملہ نہیں کرنا چاہئے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ بنوں کی آبادی10لاکھ ہے لیکن وہاں آئی ڈی پیز کے ہمراہ19لاکھ افراد موجود ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات