رابطہ کمیٹی کے معطل تمام ارکان بحال،الطاف حسین کی توثیق

اتوار 20 جولائی 2014 21:33

رابطہ کمیٹی کے معطل تمام ارکان بحال،الطاف حسین کی توثیق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ آج صبح معطل کئے گئے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی ذمہ داریوں پر بحال کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء الطاف حسین نے بعدازاں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان و ذمہ داران کوتلقین کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپہچانیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی طورپرغفلت اورکوتاہی نہ برتیں ۔شہداء کے لواحقین کی خبرگیری کریں اورکارکنوں اورعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔