سینئر قانون دان حنیف کھٹانہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ،وزارت قانون پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 20 جولائی 2014 22:33

سینئر قانون دان حنیف کھٹانہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ،وزارت قانون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) سینئر قانون دان حنیف کھٹانہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔ وزارت قانون پنجاب نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شعبہ وکالت میں تینتالیس سالہ تجربہ رکھنے والے سینئر قانون دان حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔حنیف کھٹانہ گذشتہ پندرہ سال سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔

حنیف کھٹانہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ متعدد مرتبہ قائم مقائم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے منصب پر بھی فائز رہے۔

(جاری ہے)

قائم مقائم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر ان کا یہ مجموعی عرصہ دو سال سے زائد بنتا ہے۔حنیف کھٹانہ عدالت عظمی اور عدالت عالیہ میں ہزاروں مقدمات میں سرکار کے مقدمات کی پیروی اورعدالتی معاونت کر چکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر حنیف کھٹانہ وکلاء میں بھی ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

طویل عرصے تک خالی رہنے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تجربہ کارفرد کی تعیناتی سے قانونی حلقوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ وزارت قانون پنجاب کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد حنیف کھٹانہ نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :