ہزاروں فلسطینی غزہ کی مشرقی کالونی الشجاعیہ کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے

اتوار 20 جولائی 2014 22:37

ہزاروں فلسطینی غزہ کی مشرقی کالونی الشجاعیہ کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار ..

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) فلسطین کے علاقے غزہ سے اتوار کے روز ہزاروں فلسطینیوں مشرقی کالونی الشجاعیہ کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے الشجاعیہ کالونی کو مسلسل نشانہ بنانے کی وجہ سے سڑکوں پر لاشیں بکھری پڑی ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی علاج کے منتظر ہیں۔ اتوار کے روز چالیس لاشیں متاثرہ علاقے سے نکالی جا چکی ہیں۔

اسرائیلی سرحد کے قریب اور مسلسل بمباری کے باعث علاقے میں ایمبولینس گاڑیاں نہیں پہنچ پا رہیں۔ ایمرجنسی سروس اداروں کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں بہت سے فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقوں البریج، المغازی اور شمالی کالونی الترکمان، الجدیدہ اور الشجاعیہ کالونیوں کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑ دینے کے لئے کہا تھا۔

(جاری ہے)

غزہ کی پٹی 362 مربع کلومیٹر پر محیط دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے جس میں اٹھارہ لاکھ افراد مسلسل مشکلات میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے غزہ دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ابتک 62 ہزار افراد سرحدی علاقہ چھوڑ چکے ہیں اور یہ تعداد سنہ 2008-2009 کی جنگ کے دوران ہجرت کرنے والے افراد سے بہت زیادہ ہے، اس وقت جنگ میں چودہ سو فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :