حماس کے جلاوطن سربراہ خالد مشعل کا دورہ مصر کی پیشکش قبول کرنے سے انکار
اتوار 20 جولائی 2014 23:43
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) پولٹ بیورو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے جلاوطن سربراہ خالد مشعل نے چند وسطاء کے ذریعے دورہ مصر کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس پیشکش کا مقصد سیز فائر کے لئے مصری منصوبے پر گفتگو کو کے سلسلے کو آگے بڑھانا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے دورہ مصر کی دعوت یہ کہتے ہوئے قبول کرنے سے انکار کیا ہے کہ مصری کوششوں کے حوالے تنظیم کا نقطہ نظر سب پر واضح ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مطالبات کی تکمیل کے لئے کسی بھی جانب سے ہونے والی کوشش سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔اس سے قبل حماس کا یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جب تک اس سے پہلے فلسطینیوں کے مطالبات تسلیم نہ کئے جائیں۔(جاری ہے)
سیز فائر کے بارے میں مصری کوششوں کو مسترد کرنے کا جواز حماس یہ کہ کر پیش کر رہی ہے کہ اعلانیہ فائر بندی منصوبے میں لڑائی روکنے کی بات کی گئی ہے اس میں اسرائیل، فلسطینیوں کی کسی شرط کا احترام کرنے کا پابند نہیں،جس کہ وجہ سے غزہ کا معاملہ پھر نکتہ صفر پر آ جائے گا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی تفصیل جاری کی ہے، جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے قطر اور ترکی کی سرپرستی حاصل ہے۔اس پیشکش میں فوری اور مکمل فائر بندی، غزہ کی پٹی کے محاصرے کا خاتمہ، حالیہ مہم کے دوران غرب اردن سے گرفتار ہونے والے تمام قیدیوں کی رہائی جیسے مطالبات نمایاں ہیں۔فلسطینی مزاحمت کار چاہتے ہیں کہ اس معاہدے کی نگرانی امریکا خود کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.