کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق

اتوار 20 جولائی 2014 00:02

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) کراچی میں اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غریب آباد انڈر بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ،کورنگی کے علاقے زمان ٹاوٴن میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے معین آباد میں گھر سے2 افراد کی لاششیں برآمد ہوئیں،ریسکیو زرائع کے مطابق خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا،لاشوں کو قبضے میں لے کر ضابطہ کی کارروائی کے لئیے اسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :