Live Updates

عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

پیر 21 جولائی 2014 14:04

عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) طہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کی درخواست پر وفاق اور وزارت قانون سے 7 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں اور مختلف شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے 7 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :