اسلام آباد مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے ‘ کوئٹہ میں قیمتیں بڑھنے کی رفتار د وسرے شہروں کے مقابلے میں سست

پیر 21 جولائی 2014 16:41

اسلام آباد مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے ‘ کوئٹہ میں قیمتیں بڑھنے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے ۔کوئٹہ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی رفتار دوسرے شہروں کے مقابلے قدرے سست ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14 کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اشیاء کے دام کافی تیزی سے بڑھے اور مہنگائی کی شرح14اعشاریہ6فیصدرہی،اس کے علاوہ کراچی میں مہنگائی کی شرح8اعشایہ 5فیصد ، پشاور میں9 اعشاریہ 3فیصد اور لاہور میں مہنگائی 10 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں مہنگائی کا زور کچھ کم رہا جہاں گزشتہ مالی سال اشیاء کی قیمتوں میں6اعشاریہ 3فیصد اضافہ ہوا ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے گرتی ہوئی قوت خرید اور بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی گردن پر دو دھاری تلوار بن کر لٹک رہی ہے۔ حکومت اگر پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر بنادے تو عوام کو کسی حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔