غزہ پر حملہ نہ روکاگیاتوصورتحال مزید بگڑ سکتی ہے،ایران

پیر 21 جولائی 2014 17:42

غزہ پر حملہ نہ روکاگیاتوصورتحال مزید بگڑ سکتی ہے،ایران

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) ایرانی کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور ایران کو خدشہ ہے کہ اگر اس وقت معاملے کو حل نہ کیا گیا تو اس میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے،گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی تناو ختم کرکے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع کیے جانے چاہئیں ،انہوں نے کہاکہ غزہ صوررتحال پر عالمی برداری کی خاموشی سے ظاہر ہوتاہے کہ انہیں انسانی حقوق سے کوئی سروکار نہیں اوروہ صرف اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :