کراچی میں فضل مل کے قریب بس میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پیر 21 جولائی 2014 20:37

کراچی میں فضل مل کے قریب بس میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) فضل مل کے قریب گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر فضل مل کےقریب واقع سی این جی اسٹیشن پر گیس بھروانے کے دوران بس کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق بس میں ناقص سلنڈر لگا ہونے کے باعث دھماکا ہوا جس سے بس کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سی این جی گاڑیوں میں غفلت کے باعث سلنڈر دھماکے کے واقعات معمول بن گئے جب کہ آج بھی پشاور میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :