موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا، قائم علی شاہ

پیر 21 جولائی 2014 21:42

موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا، قائم علی شاہ

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے بعد آصف زرداری پر تنقید کرنےوالے آج انہیں یاد کررہے ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیرستان میں جاری جنگ آسان نہیں ہے کیونکہ دشمن چھپ کر لڑرہے ہیں لیکن ہم اپنی فوج کو اس جنگ میں قربانیاں دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر تھی،موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے بعد آصف زرداری پر تنقید کرنےوالے آج انہیں یاد کرررہے ہیں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ روز کہا جاتا ہے کہ حکومت جارہی ہے لیکن حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض معاملات پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن وزرا بھی کچھ کریں کیا سارے کام وزیراعلیٰ نے ہی کرنا ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے لیے پولیس میں مزید 10 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی اس کے علاوہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو بھی بلاتفریق کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تقریباً تین ہزار آئی ڈی پیز آچکے ہیں اور صرف شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بھی صوبے میں داخل ہونے دیا جارہا ہے،آئی ڈی پیز کے مسئلے پر سب سے پہلے میں نے بات کی اس وقت کیا قوم پرست سورہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرست نان ایشو کو ایشو بنا رہ ےہیں انہیں آئی ڈی پیز کے بجائے سندھ کی ترقی پر بات کرنی چاہئے جبکہ آئی ڈی پیز کے مسئلے پر ہڑتال کرنے والوں نقصان کے خود ذمے دار ہوں گے،ہمارا کام امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ برقرار رکھنا ہے اس لیے ہڑتال کرنےو الوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی خرابی میں سوات کےلوگ ملوث ہیں کیونکہ سوات سوات آپریشن کےبعدہم نے ان لوگوں کی مدد کی تھی لیکن آپریشن کےخاتمے پرجب انہیں واپس جانےکاکہا گیا تو بہت سےلوگ واپس نہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :