سلامتی کونسل کی کوششیں بھی بے سود، اسرائیلی حملوں میں آج مزید 116 افراد شہید
پیر 21 جولائی 2014 22:40
غزہ / مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) سلامتی کونسل بھی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد تازہ کارروائی میں صیہونی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے مزید 116 نہتے فلسطینیوں کی جان لے لی جبکہ حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدحواس صیہونی فوج کی جانب سے مسلسل 14ویں روز محصورین غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ بمباری کے نتیجے میں 7 کمسن بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور کارروائی میں صیہونی فوج نے سرحد عبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
دیر البلاح کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 فلسطینی جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 14 روز سے جاری غزہ پر اسرائیلی فوجی بربریت کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 2600 سے زائد افراد بھی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی ہلاکت کی اسرائیل نے بھی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر 8 جولائی سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران ہر طرف تباہی کا منظر ہے جبکہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری لڑائی کے باعث متعدد افراد نے پڑوسی ملک مصر کی جانب پناہ لے لی ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.