سعودی عرب کی خواتین کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 24 جولائی 2014 12:08

سعودی عرب کی خواتین کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ بن عبدالعزیزنے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس کے تحت 2015 سے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے ، اسے باقاعدہ قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ انتخابات سے خواتین کو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے وزراءکونسل نے باقاعدہ ایک قانون پاس کیا ہے جس کی رو سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی مردوں کی طرح اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات لڑنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے 2011 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک خواتین کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا نہ ہی خواتین کو انتخاب لڑنے کی اجازت تھی ، لیکن اب سعودی عرب کے موجودہ حکمراں شاہ عبداللہ نے ایک حکم نامے کے ذریعے سال 2015 سے خواتین کومذکورہ دونوں حق استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ بن عبدالعزیزنے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس کے تحت 2015 سے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے ، اسے باقاعدہ قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ انتخابات سے خواتین کو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے وزراءکونسل نے باقاعدہ ایک قانون پاس کیا ہے جس کی رو سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی مردوں کی طرح اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات لڑنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے 2011 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک خواتین کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا نہ ہی خواتین کو انتخاب لڑنے کی اجازت تھی ، لیکن اب سعودی عرب کے موجودہ حکمراں شاہ عبداللہ نے ایک حکم نامے کے ذریعے سال 2015 سے خواتین کومذکورہ دونوں حق استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/230123#sthash.8sXJmBMo.dpuf

متعلقہ عنوان :