طاہر القادری اقتدار چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں، سراج الحق

جمعرات 24 جولائی 2014 12:58

طاہر القادری اقتدار چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں، سراج الحق

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے سے آگے آئیں۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ڈندے کے روز پر وزیراعظم ہاؤس پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے، کوئی 50 ہزار افراد لے کر اسلام آباد جاتا ہے تو دوسرا 5 لاکھ لے کر جائے گا، ڈندہ بردار افراد ساتھ لے کر چڑھائی کرنے سے افراتفری پھیلے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا پروگرام شمال کا ہے نہ جنوب کا، ان کے انقلابی پروگرام کا مقصد نا معلوم ہے، اگر طاہر القادری اقتداد چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں۔