ا سرائیل کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے‘سکندر شاہ

جمعرات 24 جولائی 2014 15:17

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت شرماگئی ہے آج25جولائی بروز جمعتہ المبارک کو اسرائیل کے خلاف یوم مذمت اسرائیل منائیں گے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے قوم ایک طرف سیاسی جماعتیں ایک طرف کھڑی ہیں حکومت خاموش تماشائی بنی ہے عمران خان اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کریں اقوام متحدہ ،عرب لیگ اوراو آئی سی اپنی حیثیت منوانے میں ناکام ہو گئیں ہیں امت مسلمہ ایک جان ہوجائے مسلم ممالک کے سربراہان بے بسی کی تصویر بنے ہیں بیت المقدس کی آزادی کے لئے دنیا بھر کی اہلسنت جماعتیں متفقہ لائحہ عمل تیا رکریں اہلسنت والجماعت ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی عالم اسلام اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتی حماس سے معافی کا مطالبہ بچکانہ ہے دنیا اسرائیل کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرے بچے اور عورتیں بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے امت مسلمہ بیدار ہو جائے اب بھی متحد نہ ہوئے تو تاریخ سے ہمارا نام و نشان مٹ جائے گا قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہو کر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے غزہ میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اس سال عید سادگی سے منائیں گے خیرپور سندھ میں ایس ایس پی عثمان غنی کا رویہ جانبدارانہ ہے ان کے اس روئیے سے پورا سندھ فرقہ واریت کی لپیٹ میں آسکتا ہے انہیں فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے ملک میں قیام امن کے لیے غیر مشروط طور پرحکومت سے ہمیشہ تعاون کیا ہے لیکن اس تعاون کی پاداش میں ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے اعلیٰ حکام اور قومی سلامتی کے ادارے اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیں موقع پر مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :