جھڈو،جعلی عامل نے نوجوان لڑکی کی زندگی تباہ کردی

جمعرات 24 جولائی 2014 15:20

جھڈو،جعلی عامل نے نوجوان لڑکی کی زندگی تباہ کردی

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)جھڈو میں جعلی عامل نے نوجوان لڑکی کی زندگی تباہ کردی ، کالا علم کرنے پر لڑکی بستر مرگ پرپہنچ گئی ،سینکڑوں شہریوں کا جعلی عامل کے خلاف احتجاج ،پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ اورجعلی عامل کو شہر بدر کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھڈو شاہی بازار کے بیوپاری صادق انصاری پر اللہ بچاؤ میمن نے الزام عائد کیا کہ صادق انصاری نے میری جوان بیٹی پرکالاعلم کیا ہے جس کی وجہ سے وہ مسلسل آٹھ یوم سے بے ہوشی کی حالت میں بستر مرگ پر پڑی ہے جس کی حالت دیکھ کر ہمیں رونا آتا ہے ، جعلی عامل نے میری بچی کی ہی نہیں بلکہ ہم سب کی زندگی عذاب بنا دی ہے اور ہم دن رات پریشان ہیں ،بچی کے والدین نے جھڈو پولیس اسٹیشن پر جعلی عامل کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تو بچی کے والد کے ساتھ شہر بھر کی عوام بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور جعلی عامل کو گرفتار نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا اور 300 سے زائد شہریوں نے جھڈو تھانے کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد ایس ایچ او جھڈو عارب ہنگورجو نے صادق انصاری کو گرفتار کرتے ہوئے لاک اپ کردیا ،وسیم شریف راجپوت، سہیل میمن ، صداقت قائم خانی و دیگر نے شہریوں کی قیادت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جعلی عامل بن کر لوگوں کی زندگی برباد کرنے والے صادق انصاری کو شہر بدر کیا جائے ، دوسری جانب صادق انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے کسی بھی قسم کا کوئی جادو ٹونا نہیں کیا یہ سب میرے خلاف سازش ہے ۔