افغان حکومت امن کے عمل کے لیے طالبان سے نہیں پاکستان سے بات چیت کررہی ہے،حامد کرزئی

جمعرات 24 جولائی 2014 16:30

افغان حکومت امن کے عمل کے لیے طالبان سے نہیں پاکستان سے بات چیت کررہی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) افغان صدرحامدکرزئی نے افغانستان امن کے عمل میں پاکستان کے کردارکی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ افغان حکومت درحقیقت امن کے عمل کے لیے طالبان سے نہیں بلکہ پاکستان کی حکومت سے بات چیت کررہی ہے ،افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے سن شن سے کابل میں بات چیت کرتے ہوئے افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ پاکستان افغانستان امن کے عمل میں غیرملکی کردارہے اوراس کو مدنظررکھتے ہوئے افغانستان پڑوسی ملک پاکستان اورامریکہ سے تعاون کا طلبگار ہے کابل میں جمعرات کو صدارتی محل سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صدرکرزئی نے کہاکہ پاکستان کا کرداراس لیے بھی اہم ہے کنیوکہ ان کے چین کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں انہوں نے افغاستان میں چین کے تعاون اورسرمایہ کاری کی تعریف کی اورکہاکہ چین افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اہم کرداراداکرسکتاہے افغان صدرنے افغانستان کے لیے چین کے کصوصی نمائندے کی تقرری کا خیرمقدم کیااورکہاکہ چین افغانستان کا دوست اورپڑوسی ملک ہے چین کے نمائندے نے صدرکرزئی کو افغانستان امن کے عمل میں تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن کے عل کا حامی ہے چینی نمائندے نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ افغانستان میں اب اسلحہ کم بلکہ اقتصادی ترقی زیادتہ ہوتی چائیگی۔