الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ، 200مسافرسوارتھے

جمعرات 24 جولائی 2014 16:45

الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ، 200مسافرسوارتھے

الجیئرز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا اپنے ایک طیارے سے رابطہ ختم ہو گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجیئرز کے لیے پرواز کر رہا تھا جب پرواز کے 50 منٹ کے بعد اس سے رابطہ کٹ گیا،الجزائرکے حکام نے بتایاکہ وہ لاپتہ طیارے سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں اورجس علاقے میں یہ طیارہ موجود تھا اورجہاں سے آخری وقت میں رابطہ منقطع ہواوہاں کے حکام بھی ہماری مددکررہے ہیں اورمسلسل رابطے میں ہیں ،حکام نے بتایاکہ ابھی تک کسی بھی قسم کی پیشین گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا،انہوں نے کہاکہ طیارے میں تقریبا 200کے قریب مسافراورعملے کے ارکان سفرکررہے تھے ،یاد رہے کہ اس سے قبل ایئر الجیئرز کا بوئنگ 737 طیارہ چھ مارچ 2003 کو دارالحکومت الجیئرز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 102 افراد ہلاک ہو گئے اور صرف ایک شخص بچ پایا تھا۔