خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر چاند رات کو ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے پر غور

جمعرات 24 جولائی 2014 17:44

خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر چاند رات کو ہوائی فائرنگ پر پابندی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر چاند رات کو ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کررہی ہے ۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی ۔ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل پر اس حوالے سے خصوصی بینرز آویزاں کئے جائینگے جبکہ تھانوں کے باہر بھی بینرز آویزاں کئے جائینگے ۔

چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی رو ک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے جس کے لئے پلان تیار کیاجا رہاہے ۔ ہوائی فائرنگ کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔ پولیس اعداد و شمار کے باعث عید الفطر کی رات پر ہونے والے ہوائی فائرنگ کے باعث گزشتہ دس سالوں کے دوران اٹھاون سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :