حماس کے جنگجوتربیت یافتہ ،ایک مضبوط دشمن بن چکا ہے، اسرائیل کا اعتراف

جمعرات 24 جولائی 2014 18:49

حماس کے جنگجوتربیت یافتہ ،ایک مضبوط دشمن بن چکا ہے، اسرائیل کا اعتراف

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) اسرائیلیوں نے حماس کی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقابلہ ایک مضبوط دشمن سے ہے،اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ حماس کے جنگجو تربیت یافتہ ہیں، ان کے پاس سپلائز کی کوئی کمی نہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ہمارا مقابلہ ایک مضبوط دشمن سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے حیرت نہیں کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ وہ اس جنگ کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرنگوں میں گزشتہ دو، تین سال کے دوران سرمایہ کاری کی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ آٹھ سال کے دوران زیر زمین غزہ قائم کردیا ہے۔آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ایک افسر نے کہا کہ انہوں نے ہم پر ہر طرح سے حملہ کیا ہے۔ ہم پرگھات لگاکر حملے کیے گئے ہیں اور میزائل بھی داغے گئے ہیں جبکہ گدھوں اور کتوں کے ذریعے بھی ہم پر حملے کیے جارہے ہیں۔ یہ ایک مشکل چیلنج ہے۔سرنگوں کا استعمال کرتے ہوئے حماس کے جنگجووٴں نے اب تک 32 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جو کہ گزشتہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :