پاکستان پرافغانستان میں شدت پسند حملوں کی پشت پناہی کا الزام

جمعرات 24 جولائی 2014 18:50

پاکستان پرافغانستان میں شدت پسند حملوں کی پشت پناہی کا الزام

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) افغان انٹلیجنس سروس نے گزشتہ روز افغانستان میں حملے کرنے والے طالبان کی پشت پناہی کا پاکستان پر الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان نیشنل ڈائیریکٹوریٹ برائے سیکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو مبینہ طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی حمایت حاصل تھی۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان ان الزامات کی ترید کرتا رہا ہے۔تاہم ترجمان نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، کیونکہ مزید کارروائی شروع کرنے کے لیے حقانی نیٹ ورک نے ان کے علاقے میں کارروائی شروع کرنے پر پاکستانی سیکورٹی اداروں کو تنبیہ کی تھی،حسیب صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کی اہم قیادت کواپنے ہتھیاروں سمیت مختلف گاڑیوں میں آپریشن ضربِ عضب کے شروع ہونے سے دو ہفتوں قبل ہی شمالی وزیرستان سے کسی دوسری جگہ منتقل ہوکردیاگیاتھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شمالی وزیرستان سے کرم ایجنسی کی جانب منتقل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے آپریشن میں ابھی تک کسی اہم طالبان کمانڈر کی گرفتاری یا ہلاکت نہیں ہوئی اور ایسی ہلاکتیں صرف علاقے میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :