غزہ جارحیت، آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم پر حملہ

جمعرات 24 جولائی 2014 19:16

غزہ جارحیت، آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم پر حملہ

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم کے ایک دوستانہ میچ کے دوران غزہ پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں نے حملہ کردیا جس کے باعث منتظمین کو میچ کو پانچ منٹ پہلے ہی ختم کرنا پڑا،سالزبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کو بیس کے قریب افراد جھنڈوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے نعروں سے بھرے پلے کارڈز کے ہمراہ پچ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی مکابی حیفہ نامی کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھڑپیں ہوئیں جو آسٹریا میں دوستانہ میچز کھلنے کے لیے موجود تھی مگر تصام میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ پولیس نے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرلیا تھا۔صوبائی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ آسٹریا کے چانسلر سے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔چانسلر وارنر فے مین نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریا میں موجود مہمان چاہے کسی بھی نسل اور مذہب کے ہوں، کو رہنے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :