فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کا کل یوم سوگ کا اعلان

جمعرات 24 جولائی 2014 20:45

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کا کل یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) غزہ پر شدید اسرائیلی بمباری کے ردعمل میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے کل قومی طور پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں‌ کل یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :