پنڈ آرائیاں میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کے سر غنہ مبینہ ملزم مولوی اسحاق سمیت تین مبینہ دہشتگرد گرفتار ،ملزم نوجوان لڑکوں کو بہلا پھسلا کر دہشتگردی کی تربیت دیتا ہے ،رائیونڈ میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کو بھی تربیت دی
جمعرات 24 جولائی 2014 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پنڈ آرائیاں میں مارے جانے والے دہشتگردوں کے سر غنہ مولوی اسحاق سمیت تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ کے گاؤں چک اٹھارہ ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ آپریشن کے ماسٹر مائنڈ مولوی اسحاق کو گرفتار کرلیا جبکہ حساس اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ملزم نوجوان لڑکوں کو بہلا پھسلا کر دہشتگردی کی تربیت دیتا ہے اور رائیونڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو اسی نے دہشتگردی کی تربیت دی تھی۔ذرائع کے مطابق مولوی اسحاق کے ساتھ صدام اور نوید نامی دو مبینہ دہشتگردوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
تینوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار ہونے والے صدام کے مطابق اسی گاؤں کا رہائشی مولوی ذوالفقار نامی شخص اسے ایک سال قبل ورغلا کر ٹریننگ کیلئے کوئٹہ لے گیا اور بیس روز تک پشین میں رکھا ۔
ملزم نے مولوی اسحاق اور مولوی ذوالفقار پر متعدد نوجوانوں کو ورغلانے کا الزام بھی عائد کیا ۔ واضح رہے کہ 18 جولائی کو سکیورٹی فورسز نے وزیراعظم نواز شریف کی رائیونڈ میں رہائشگاہ سے صرف ڈھائی کلو میٹر کے فاصلے پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.