نندی پوراوردیگرپاورپلانٹ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں،ایک پروپیگنڈے کے تحت عوام کوگمراہ کیاجارہاہے ،عابدشیرعلی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرکم سے کم لوڈشیڈنگ ہواس سلسلے میں ملک بھرسے واپڈاکے اداروں کوہدایت کردی ہے ، خصوصی گفتگو،طاہرالقادری کاڈرامہ فلاپ ہوچکاہے ، رانامشہود

جمعرات 24 جولائی 2014 23:18

نندی پوراوردیگرپاورپلانٹ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں،ایک پروپیگنڈے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ نندی پوراوردیگرپاورپلانٹ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں اورایک پروپیگنڈے کے تحت عوام کوگمراہ کیاجارہاہے ،جبکہ وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرکم سے کم لوڈشیڈنگ ہواس سلسلے میں ملک بھرسے واپڈاکے اداروں کوہدایت کردی ہے ،اس موقع پرصوبائی وزیرقانون رانامشہوداورممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجودتھے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔عابدشیرعلی نے کہاکہ لانگ مارچ اورانقلاب ایک ڈرامہ ہے ۔ٹریول ایجنٹوں سے اپنے ٹکٹوں کارابطہ کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی لاکھوں کی جانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیاہے ۔

(جاری ہے)

اس ملک میں باقاعدہ تمام جماعتوں اورجیدعلماء کرام اس وقت قومی اسمبلی میں موجودتھے کے دستخطوں سے آئین متفقہ طورپرمنظورہواتھاجسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئین کہتے ہیں ۔

عابدشیرعلی نے کہاکہ طاہرالقادری اگرانقلاب لاناچاہتے ہیں توپہلے کینیڈین نیشنلٹی چھوڑے اورقومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے اورکارکنوں کوبھی الیکشن لڑنے کی ہدایت کرے ،اگروہ دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوجاتے ہیں تووہ 1973ء کے آئین کوتبدیل کرکے اپنی مرضی کاآئین ملک میں نافذکرلیں ۔اس موقع پرصوبائی وزیرقانون رانامشہودنے کہاکہ طاہرالقادری کاڈرامہ فلاپ ہوچکاہے اوروہ اس مایوس ہوچکے ہیں کہ انہوں نے اپنی جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں سے واپس کینیڈاجانے کاپروگرام مرتب کرلیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ا س سال یوم آزادی یکم اگست سے 31اگست تک منائیں گے اورملک بھرکے ہرضلع اورتحصیل کی سطح پرشہروں کوسبزپرچم سے لہرایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ انقلاب اورملک کی تقدیربدلنے کانعرہ لگارہے ہیں وہ سب کھوکھلے نعرے ہیں اگرعمران خان مخلص ہیں توانہیں چاہئے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ممبران اسمبلی سے استعفیٰ لیں جوکہ وہاں ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے اوراکثریت ممبران کی استعفیٰ دینے کیلئے تیارنہیں ہے ۔انہوں نے بعدازاں فیصل آبادپاک سٹیڈیم میں وزیرستان کے مہاجرین کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے ٹی ٹونٹی میں بطورمہمان شرکت کی

متعلقہ عنوان :