افغانستان میں طالبان نے 15 مسافروں کوگاڑیوں سے اتار کرفائرنگ کر کے ہلاک کردیا

جمعہ 25 جولائی 2014 12:27

افغانستان میں طالبان نے 15 مسافروں کوگاڑیوں سے اتار کرفائرنگ کر کے ہلاک ..

افغانستان میں طالبان نے 15 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کرفائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ غور میں مشکوک طالبان نے 2 گاڑیوں کو روک کر سڑک کنارے قطار میں کھڑے کر نے کے بعد مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ مرنے والوں میں 11 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک مسافر جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس چیف کے مطابق دہشتگردوں نے مسافروں کو سڑک کنارے قطار میں کھڑا کیا اور ان کے سر اور سینے میں گولیاں ماریں جبکہ معجزاتی طور پر ایک مسافر جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب صوبہ غور کے گورنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :