کسی بیٹسمین کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں کب اپنا مہلک ہتھیار آزماؤں گا، سعید اجمل
جمعہ 25 جولائی 2014 12:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ’’دوسرا‘‘گیند کے غیر موثر ہونے کا تاثر درست نہیں ہے،کسی بیٹسمین کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں کب اپنا مہلک ہتھیار آزماؤں گا۔ جنید خان کے مطابق 2گیندوں کے استعمال نے فاسٹ بولرز کیلیے ریورس سوئنگ مشکل بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ بیٹسمین میری بولنگ کو سمجھ چکے اس لیے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ کسی کو معلوم ہوتا ہے کہ میں اسے کب ’’دوسرا‘‘ کے ذریعے چیلنج کرنے والا ہوں، اچھی اور منفرد ورائٹی کی گیند پڑنے پر ہی وکٹیں ملتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز فلیٹ ہونے پر کوئی پریشانی یا خوف محسوس نہیں کرتا،آج کل کی کرکٹ میں 90فیصد ٹریک ایسے ہی ہوتے ہیں،بولر کو صرف مثبت ذہن کے ساتھ پرفارم کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے۔(جاری ہے)
جنیدخان نے کہا کہ کائونٹی کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت مورال بلند اور اچھے ردھم میں ہوں، سری لنکا میں کھیلنے کا تجربہ بھی ہے، میزبان ٹیم کے ٹاپ کلاس بیٹسمینوں کی وجہ سے کوئی گھبراہٹ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2 نئی گیندوں کے استعمال کی وجہ سے دنیا بھر کے فاسٹ بولرز ریورس سوئنگ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، ہمارے بولرز بھی جونیئر ہیں، میں خود صرف 8یا10 ٹیسٹ کھیلا ہوں۔ وسیم اکرم اور وقار یونس بھی کبھی جونیئر تھے لیکن بتدریج کارکردگی میں نکھار آتا گیا، وقت کے ساتھ ہماری پرفارمنس بھی نکھرتی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.