تباہ ہونے والے الجزائر جہاز کا ملبہ مالی سے مل گیا

جمعہ 25 جولائی 2014 13:00

تباہ ہونے والے الجزائر جہاز کا ملبہ مالی سے مل گیا

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) قومی فضائی کمپنی ایئر الجیریا کے بورکینا فاسو سے دارالحکومت الجیئرز جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مالی سے مل گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست بورکینا فاسو کی فوج نے بتایاکہ قومی فضائی کمپنی ایئر الجیئرز کا یہ طیارہ بورکینا کی سرحد سے 50 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ بورکینا فاسو کی فوج کے جنرل گلبرٹ کا کہنا تھا کہ طیارے کو تلاش کرنے والے افراد کو جلے ہوئے انسانی اعضا اور جہاز کا ملبہ ملا ہے،اس سے قبل الجزائر کے اس مسافر طیارے کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بورکینا فاسو سے دارالحکومت الجیئرز جاتے ہوئے گرکر تباہ ہو گیا تھا،بورکینا فاسو کے حکام نے بتایاکہ طیارے پر سوار مسافروں میں 24 کا تعلق بورکینو فاسو سے تھا جبکہ آٹھ لبنانی، چار الجیریائی، دو لیگزم برگ کے شہری، ایک بیلجیئم کا شہری، ایک سوئس، ایک نائجیریئن، ایک کیمرون کا شہری، ایک یوکرینی اور ایک رومانیہ کا باشندہ تھا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے پائلٹ نے نائجر کے شہر نیامی میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بتایا کہ اس نے طوفان کی وجہ سے اپنا راستہ تبدیل کیا تھا۔الجزائر کے حکام نے بتایاکہ ایئر الجیئرز کی اس پرواز نے جمعرات کو خراب موسم میں جیسے ہی مالی کو عبور کیا اس سے رابطہ ختم ہو گیا تھا،حکام کا کہنا تھا کہ مسافر طیارے میں 116 مسافر سوار تھے جن میں 51 فرانسیسی شہری تھے۔

ایئر الجیریا کے مطابق AH 5017 طیارے کو سپین کی فضائی کمپنی سوفٹ ایئر کی جانب سے چارٹر کیا گیا تھا۔ائیر الجیریا کے مطابق AH 5017 طیارے کو سپین کی فضائی کمپنی سوفٹ ایئر کی جانب سے چارٹر کیا گیا تھا۔یہ طیارہ بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجیئرز کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ پرواز کے 50 منٹ کے بعد اس سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔