جان کیری کا غزہ میں جنگ بندی کے لئے نیا منصوبہ

جمعہ 25 جولائی 2014 13:11

جان کیری کا غزہ میں جنگ بندی کے لئے نیا منصوبہ

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نی ا منصوبہ پیش کیا ہے، جس پر حماس کی طرف سے ردعمل جلد متوقع ہے جبکہ اسرائیلی حکام بھی اس منصوبے پر بحث کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطا بق امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جس پر حماس کی طرف سے ردعمل جلد متوقع ہے جبکہ اسرائیلی حکام بھی اس منصوبے پر بحث کر رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ رہی۔

اسرائیلی طیاروں نے انروا کے اسکولوں کو بھی نشانہ بناڈالا۔ بیت حانون میں انروا کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے ایک سالہ بچے سمیت پندرہ فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے چھپن مساجد، چھیالیس اسکول، سات اسپتال اور چار سو پچھتر مکانات تباہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :