پر دیسیوں کی آ بائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی

جمعہ 25 جولائی 2014 14:57

پر دیسیوں کی آ بائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) عید الفطر کے قر یب آ تے ہی راولپنڈ ی اسلا م آباد میں مقیم پر دیسیوں کی آ بائی گھروں کو واپسی کا آ غاز ہو گیا ہے پا کستان ریلو ے حکا م نے عید الفطر کے مو قع پر عوام کی سہو لت کے لئے خصو صی ٹر ینوں کی تعداد میں اضا فہ تو کر دیا تا ہم منز ل مقصود تک چار سے پا نچ گھنٹے کی تا خیر معمول بن چکی ہے تما م ر یلو ے اسٹیشنو ں پر پینے کی پا نی کی عدم د ستیابی اور کھا نے پینے کی اشیاء کی ناقص اور مہنگے دا مو ں فرا ہمی کو بھی ر یلو ے انتظا میہ قا بو پا نے میں مکمل ناکا م ہو چکی ہے اللہ کے نا م پر ٹر ین میں گداگروں اور نا قص اشیاء فرا وخت کر نے کے لئے سٹا لز اور وینڈ نگ سٹاف کی آ وازیں سوئے ہو ئے مردوں کو بھی جگا دیتی ہیں طو یل سفر کر نے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پا نی کے لئے پا نی اور پھر بر ف دو نو ں ہی نا پید ہیں اگر کسی اسٹیشن پر پا نی مو جو د بھی ہے تو ایک ہی نلکا ہو نے کے با عث یہا ں خواتین بچے اور بڑ ے منہ ہا تھ دھو نے اور کیچڑ اور بد بو سے لتھڑی جگہ سے پا نی بھر نے میں مجبو ر ہو تے ہیں ٹر ینوں میں دوران سروس با سی کھا نا اور نا قص مشروبات انتہا ئی مہنگے دا مو ں فروخت کئے جاتے ہیں جبکہ ٹھیکے پر ہو نے کے باعث ر یلو ے حکا م ان ویڈ نگ کنٹر یکٹروں سے جو اب تو کیا سوال بھی کر نے کی جرات نہیں ر کھتے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ۔

(جاری ہے)

ہر ی پور اور راولپنڈ ی سے کر اچی کے لئے چلنے والی ر یل گاڑیوں میں نہ لائٹ ہے نہ ہی پا نی ،رات کے وقت تو یو ں محسو س ہو تا ہے گویا ٹر ین محاذ جنگ کے علا قہ سے گذر ر ہی ہے پرا نے اور بد بو دار کو چز کے باتھ رومز کے دروازے ایک بار کھل جائیں تو بند ہو نے کا نا م نہیں لیتے اور اگر بند ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حا فظ ہے مسافروں کا کہنا تھا کہ تما م سہولتیں گو یا لا ہورکے با سیوں کے لئے ہیں جہا ں سے تما م ایکسپر یس ٹر ینوں میں وقت کی پا بندی،لا ئٹس ،پا نی کا منا سب انتظا م ،صفائی کے عملہ کی سہو لت اور ان کے ساتھ دیکھ بھال والا عملہ بھی مو جو دہو تا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ وزیر ر یلوے خو اجہ سعد ر فیق نچلی سطح سے کر پشن کا وکر یں تو ر یلو ے کا نظا م در ست ہو سکے گا انھیں لاہور سے نکل کر اگر عام کلا س میں کرا چی تک کا سفر کر نا پڑ ے تو لگ پتہ جا ئے گا