الیکشن کمشنر ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین ہوگا

جمعہ 25 جولائی 2014 15:09

الیکشن کمشنر ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین ہوگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر کا اعلان کیا جائے گا اور الیکشن کمشنر ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین ہوگا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کے سر پرست اعلی نواز شریف ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد الیکشن کمشنر کا اعلان ہوگا۔ الیکشن کمشنر ہی اپنی نگرانی میں انتخابات کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا الوداعی اجلاس ہوا۔چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ ظہیر عباس، نوید اکرم چیمہ اور شکیل شیخ نے شر کت کی۔نجم سیٹھی نے تعاون کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔