کامن ویلتھ گیمز،مقابلوں کے آغاز سے قبل بھارتی دستے کو شرمندگی کا سامنا

جمعہ 25 جولائی 2014 15:17

کامن ویلتھ گیمز،مقابلوں کے آغاز سے قبل بھارتی دستے کو شرمندگی کا سامنا

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) کامن ویلتھ گیمز بدھ کو گلاسگو میں شروع ہوگئے۔ مقابلوں کے آغاز سے قبل بھارتی دستے کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ افتتاحی تقریب سے 24 گھنٹے قبل تک بھارتی ایتھلیٹس کو تقریب میں پہننے والے خصوصی ڈریس نہیں مل سکے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر ایتھلیٹس نے شکایت کی کہ منگل کو انہیں اسکواڈ کی انتظامیہ نے بھارتی بلیزر فراہم کیے جن پر کامن ویلتھ گیمز کا لوگو موجود تھا لیکن یونیفارم کا کچھ اتا پتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کا ڈریس بھارت سے روانگی کے موقع پر ہی فراہم کردیا جانا چاہیے تھا۔ اس حوالے سے بھارتی دستے کے چیف ڈی مشن راج سنگھ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارمز کی تیاری میں تاخیر ہوئی۔