عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عدالتی کونسل کا اجلاس اتوارکو ہوگا

جمعہ 25 جولائی 2014 16:05

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عدالتی کونسل کا اجلاس اتوارکو ..

ریاض(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)سعودی عرب میں عیدالفطرکا چاند دیکھنے کیلئے عدالتی کونسل کا اجلاس اتوارکو ہوگاجبکہ ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیاہے کہ چاند نظرآنے کا قوی امکان ہے اورعید الفطریکم شوال بروزپیرکو ہوگی،عرب ٹی وی کے مطابق شوال 1435ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب کی عدلتی کونسل اورذیلی کمیٹیوں کے اجلاس کل(اتوارکو)ریاست کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے،ادھر سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ اتوارکی شام عیدالفطر کا چاند نظرآنے کاقوی امکان ہے اورسعودی عرب میں عیدالفطریکم شوال بروزپیرکو متوقع ہے ۔