سانگھڑ،سنجھورو پولیس کا کارنامہ‘ عید کی خریداری کیلئے آنے والے 5 افراد گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2014 16:42

سانگھڑ (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سنجھورو پولیس کا کارنامہ‘ عید کی خریداری کیلئے آنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے 3 افراد کو مبینہ رشوت کے عوض آزاد اور 2 افراد کو جعلی مقابلہ دکھا کر زخمی کردیا‘ ورثا کا احتجاج‘ عدالتی تحیققات کا مطالبہ‘ اس ضمن میں ٹنڈو مٹھا خان کے رہائشی افراد محمد یوسف شر اور بہرام کیریو کی مدعیت میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے 5 افراد عید کی خریداری کیلئے سانگھڑ آے جسے بلاوجہ سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرکے سنجھورو تھانہ کیپولیس کے حوالے کیا۔ سنجھورو پولیس نے 3 افراد کو مبینہ رشوت کے عوض رہا کرکے بقیہ 2 افراد قربان شر اور غلام مصطفی کیریو کو رشوت نہ دینے پر جعلی مقابلہ دکھا کر زخمی کردیا‘ جن کا کوئی قصور بھی نہیں تھا۔ انہوں نے حکام بالا سے فی الفور نوٹس لے کر گرفتار بے گناہ افراد کو فوری آزاد کرنے اور ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :