پارٹی کارکنان عیدالفطر فوجی جوانوں ، آئی ڈی پیز کے اہلخانہ کیساتھ منائیں، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 25 جولائی 2014 16:50

پارٹی کارکنان عیدالفطر فوجی جوانوں ، آئی ڈی پیز کے اہلخانہ کیساتھ منائیں، ..

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قائدین و کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عیدالفطر ان فوجی جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ منائیں جو کہ آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے کر ہماری زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں، اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ”پاک فوج کے جوان اپنے وطن کی خاطر عظیم قربانیاں دے کر جہاد کر رہے ہیں وہ ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی ماند ڈٹ کر جنگ لڑ رہے ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان فوجی جوانوں کے گھروں میں جائیں اور ان کے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں، انہوں نے کہا کہ جب ہم پاک فوج و آئی ڈی پیز کے ہمراہ عید منائیں گے تو دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستانی قوم دہشت گروں کے خلاف متحد و منظم ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنے خوشیوں میں دس لاکھ آئی ڈی پیز کو شامل کریں اور عید ان کے ساتھ منائیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا کینسر ہے جس سے ہماری پوری قوم متاثر ہو رہی ہے، اس عید پر ہمیں یہ خوشی ہے کہ الله تعالیٰ نے ہمیں یہ طاقت بخشی ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ہوئے، انہوں نے کہا کہ بنیاد پرست، انتہاپسند اسلام کا غلط رخ پیش کر ہمیں آپس میں لڑا رہے ہیں اس لیے ہمیں اس عید پر پیار و محبت اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پاک فوج کے جوانوں اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منائیں، دریں اثناء ایک تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کا چکر لگانے والے پاکستان نژاد امریکی بچے حارث کے انتقال پر گھرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :