پیرمحل، تیز رفتار مزد ا ڈرائیور کی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکر ،ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی

جمعہ 25 جولائی 2014 17:12

پیرمحل ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) تیز رفتار مزد ا ڈرائیور کی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکر ایک شخص ہلاک ایک زخمی موٹرسائیکل سوار کتے سے گر کر ہلاک تفصیل کے مطابق 3MRملتان کے رہائشی اعجاز ولد اللہ جوایا جوکہ مزدانمبری LES-1875اپنے ساتھی کنڈیکٹر کاشف ولد غلام نبی کے ہمراہ ملتان سے فیصل آباد جارہاتھاکہ حارث آباد کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹرالر نمبر9404پشاور کو کنڈیکٹر سائیڈ سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مزدا کا کنڈیکٹر کاشف ولد غلام نبی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ اعجاز ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو1122کی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال میں طبی امداد دلوائی تھانہ صدر پولیس نے ٹرالر ڈرائیور محمد امجد ساکن 722گ ب کو گرفتار کرلیا سڑک کے دوسرے واقعہ میں موٹرسائیکل سوار محمد شفیق ولد محمد شریف چاہ چاند والا کمالیہ اڈاواہگی سے لنک روڈ پر کمالیہ کی طرف تیز رفتاری سے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ موٹرسائیکل کے سامنے اچانک کتا آنے سے موٹرسائیکل سوارمحمد شفیق گر کر موقع پرہلاک ہوگیا اور ساتھی زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :