Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

جمعہ 25 جولائی 2014 17:39

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا جس میں نئی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کا منصوبہ بالا آخر بنا ہی لیا اور وفاقی دارالحکومت کو تین ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتے کی شام تین بجے بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کور کمیٹی حکومت کی جانب سے آزادی تقریبات کا بھی جائزہ لے گی۔ عمران خان اراکین سے چودہ اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ کور کمیٹی حکومتی اقدامات کے پیش نظر آزادی مارچ سے متعلق نئی حکمت عملی کی منظوری دیگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :