ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر بھارت کا پاکستان سے احتجاج

جمعہ 25 جولائی 2014 18:00

ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر بھارت کا پاکستان سے احتجاج

اسلام آباد/نئی دہلی(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) بھارت نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر احتجاج کیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھی دفتر خارجہ کا دورہ کیا جسکے دوران انہوں نے سماعت ملتوی ہونے پر اسی طرح کا احتجاج ریکارڈ کروایا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کے حکام نے پاکستانی ہم منصبوں سے اس حوالے سے تازہ ترین معلومات طلب کیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے سات مرتبہ اس سماعت کو ملتوی کروایا جبکہ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مضبوط استغاثہ نہ ہونے کے باعث متعدد مرتبہ کیس کی سماعت ملتوی ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے آپریشنز کمانڈر زکی رحمان لکھوی، عبدلواجد، مظہر اقبال، حماد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور انجم پر الزام وہ ممبئی حملے کی منصوبہ بندی، فنڈنگ اور اسے انجام دینے میں ملوث ہیں۔تاہم سماعت سے وابسطہ قریبی ذرائع نے بتایا کہ تین مارچ کو ضلعی عدالت پر ہونے والے حملے کے بعد سے سماعت کی رفتار سیکورٹی خدشات کے باعث سست پڑگئی ہے۔